گھوٹکی: زمین کے تنازع پر تصادم، باپ بیٹا ہلاک

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک)گھوٹکی کے قریب زمین کے تنازعے پر دو گرپوں میں تصادم میں باپ بیٹا ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔خان پور مہر کے قریب گاوں خدا بخش مہر میں زمین کے تنازعے پر آج صبح دو گرپوں میں تصادم شروع ہوگیا۔

جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں باپ ، بیٹا ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کنٹرول میں کرلیا،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔