ملک و قوم کے مسائل تیسری قوت ہی حل کر سکتی ہے، امیر پٹی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک و قوم کے مسائل کوئی تیسری قوت ہی حل کر سکتی ہے کیونکہ دونوں بڑی سیاسی قوتیں کئی بار حصول اقتدار کے باوجود ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلانے یا حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہیں۔

اس کی وجہ ان جماعتوں کی کارکردگی و دیانتداری سے زیادہ ان کے پاس حکمت عملی اور پروگرام کی کمی ہے کیونکہ دونوں مقتدرجماعتیں ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے والے قابل عمل فارمولے سے محروم ہیں ملک و قوم کو بحرانوں اور مسائل سے وہی قوت نکال سکتی ہے جس کے پاس استحصال ، ناانصافی ، جبر ،کرپشن ، لاقانونیت اور دہشتگردی ختم کرنے کا قابل عمل فارمولہ ہو اور وہ جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے مزید کہا کہ ہم نے قومی تاریخ میں پہلی بار عوام پاکستان ، دانشوروں ، قانون دانوں ، صحافیوں ، تدریس کاروں اور سیاستدانوں کے سامنے قومی مسائل اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا قابل عمل فارمولہ پیش کردیا ہے۔

جس پر یقینی عملدرآمد کو آئینی ضمانت کی فراہمی کے ذریعے تمام مسائل و بحرانوں کو دور کیا اور قابل کو مستحکم و ترقی یافتہ جبکہ عوام کو خوشحال ، مطمئن اور آسودہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ ہم یہ بھی نہیں کہتے کہ ہم اقتدار میں آکر اس پر عمل کرینگے ہم تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس فارمولے کا مطالعہ کریں اور بلکہ اتفاق کی صورت ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اس پر یقینی عملدرآمد کی قانونی ضمانت کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔