ملک میں پولیو کے 4 نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی تعداد 235 ہوگئی

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں پولیو کے مزید 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 235 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق 3 کیسز بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے ہیں اور ایک کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ متاثرہ بچوں میں پی ون وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال ملک بھرمیں پولیو کیسز کی تعداد 235 ہوگئی۔ فاٹا میں 151، خیبر پختونخوا میں 48، سندھ میں 23 ، بلوچستان میں 10 اور پنجاب میں 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔