ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں احتجاجی سیاست سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دھرنے والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں

لاہور (پ ر) ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں احتجاجی سیاست سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دھرنے والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تاجرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے تاجروں کے ایک جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ملک وقوم کو درپیش تمام چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں مخالفین کے پاس عوام کی خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ الحاج زبیر احمدنے کہامیاں نواز شریف نے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ انرجی کے جو معاہدے کئے ہیں اس سے انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

جبکہ عمران خان کی ہر قیمت پر وزیراعظم بننے کی خواہش انتہائی خوفناک ہے انہوں نے دھرنے دے کر دیکھ لئے وہ اپنی خفت مٹانے کیلئے اب جلسے کررہے ہیں عوام نے عمران خان اور اس کے لندن پلان کو یکسر مستردکردیا ہے وہ اتنے یو ٹرن لے چکے ہیں کہ ان کی کسی بات پر اعتبارنہیں کیا جا سکتا عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

Lahore News

Lahore News