ملک میں کوئی فوری تبدیلی نظر نہیں آرہی، اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کےرہنما اور سینئر وکیل اعتزاز احسن نے عمران خان کے کارکنوں کو چھڑانے کے واقعے پر ردعمل میں کہا ہے کہ قیادت کو ہر حال میں اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

لاہور ہائی کورٹ میں اعتزاز احسن نے اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے تھانے سے اپنے کارکن چھڑائے کیا یہ جرم نہیں، جس کے جواب میں اعتزاز احسننے کہا کہ قیادت کو اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری کوئی تبدیلی نہیں آرہی۔