ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار

Heat

Heat

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، صبح 11 بجے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سب سے زیادہ گرمی دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

رحیم یار خان اور نور پور تھل میں 44، اوکاڑہ، نواب شاہ، ڈی جی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اور فیصل آباد میں 43، سکھر، پڈعیدن، بھکر، بہاولپور، جھنگ، کوٹ ادو اور ملتان میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔