ملک میں رشتہ داری پر مبنی جمہوریت چل رہی ہے: پرویز الہی

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ہاوس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے میاں شہباز شریف کی حکومت کو آڑئے ہاتھوں لیتے ہوئے اُنہیں مینار پاکستان پر حکومتی کارکردگی کے حوالے سے مناظرے کا چیلنج دے ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو صوبہ ان کی حکومت میں سر پلس چلتا تھا اب 700 ارب سے زائد کا مقروض ہے۔ میاں شہباز شریف نے پنجاب کو ویلفئیر صوبہ بنانے کا خواب چکنا چور کر ڈالا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے جس حکومت کا ایک وزیر قانون دھشت گردوں کے ساتھ رابطے میں ہو اور دوسرا سر عام رشوت لے۔ اُس حکومت سے اچھے کی امید رکھنا صرف خام خیالی ہو گی۔ حکومت ہر کام دو نمبر طریقے سے کر رہی ہے۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل عام کیا گیا لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے فون پر بھی حالات کی حقیقت جاننے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری سے اختلافات کو یکسر رد کرتے ہوئے عوامی تحریک کے جلسوں میں بھرپور شرکت کرنے کی تصدیق بھی کی۔