ملک میں انقلابی جمہوریت کے قیام سے ہی بتدریج تمام اداروں میں جمہوری روایات کو تیزی سے فروغ ملے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری روحیل اکبر نے کہاہے کہ ملک میں انقلابی جمہوریت کے قیام سے ہی بتدریج تمام اداروں میں جمہوری روایات کو تیزی سے فروغ ملے گا مثبت رویوں اور جمہوری نظام پر اعتماد سے ادارے مضبوط اور ان کی تنظیمیں مستحکم اور فعال ہوتی ہیں۔

جاگیرداروں حکمران طبقے اور با اثر شخصیات، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی پشت پناہی کے باعث دریائوں کے پیٹ (River Bed) پر ناجائز تعمیرات اور ناجائز طو رپر کاشت اورزیر استعمال لانے کے باعث قوم کو اتنے بڑے سانحے کا سامنا کرنا پڑا حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں لمحہ فکریہ اور مرکزی وصوبائی حکومتوں کی انتظامی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا فیڈرل فلڈ کمیشن صوبائی فلڈ ریلیف کمیشنز اور محکمہ آبپاشی کو اربوں روپے کے فنڈز دئیے گئے لیکن انہیں تعمیرات و اصلاحات پر خرچ کرنے کی بجائے ان میں خرد برد کر لی گئی جس کی وجہ سے آج دریا بپھر گئے ہیں اور دریائوں کا پانی آبادیوں کو عبور کرکے شہروں میں داخل ہو رہا ہے جس سے اربوں کھربوں کی کی زرعی معیشت تباہ ہونے کے ساتھ بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔