ملک بھر میں سات محرم کی مجالس عزا اور جلوس

Muharram

Muharram

کراچی (جیوڈیسک) کراچی آج ملک بھر میں سات محرم کی مجالس عزا منعقد ہورہی ہیں اور شہزادہ قاسم ابن حسن کی یاد میں مہندی کی زیارت بر آمد کی جارہی ہیں۔ آج ملک بھر میں سات محرم کی مجال منعقد ہورہی ہیں۔ سات محرم شہزادہ قاسم ابن امام حسنِ مجتبی کے نام سے منسوب ہے۔

واقعہ کربلا میں گیارہ سالہ شہزادہ قاسم اپنی والدہ کے ساتھ تھے اور امام حسین کی صاحبزادی بی بی کبری سے منسوب تھے، ان کی والدہ کو اپنے صاحبزادے کی شادی کا بہت ارمان تھا لیکن کربلا کے اندوہناک سانحے کی وجہ سے ان کا یہ ارمان پورا نہ ہوسکا اور شہزادہ قاسم میدان جنگ میں داد شجاعت دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آج ملک بھر میں ہونے والی مجالس میں حضرت قاسم کی مہندی اٹھائی جائے گی۔ ذاکرین ان کی شہادت بیان کریں گے۔ آج کراچی سمیت مختلف شہروں میں خصوصی جلوس بھی برآمد ہوں گے۔