ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری

Shuhada-e-Karbala

Shuhada-e-Karbala

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی مختلف شہروں میں نو محرم الحرام کے جلوس نکالے جائیں گے۔

ملک بھر میں امام عالی مقام حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں مجالس سوز خوانی اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ ذاکرین امام عالی مقام اور آپ کے ساتھیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم و مصائب بیان کر رہے ہیں۔

ملک بھر کی امام بارگاہوں کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مختلف شہروں میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔ نوحہ خوانی سوز و سلام کے علاوہ عزادار سینہ کوبی اور زنجیر زنی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر نذر ونیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کئی مقامات پر پانی، دودھ اور چائے کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔