ہمارا ملک اس وقت کسی سیاسی نورا کشتی کا متحمل نہیں ہو سکتا، عقیل خان کالمسٹ

لاہور: نامور تجزیہ نگار اور کالمسٹ عقیل خان نے کہا ہے کہ 14 اگست 1947ء کو برصغیرکے مسلمانوں کی انتھک جدوجہد اور بے شمار قربانیوں اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز اور مدبرانہ قیادت کے باعث ہم نے پاکستان حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن ہمیں ان ہی شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے لیے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے۔ آج کے دن ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تجدید عہد کرنا چاہیے۔

انہوںنے ان خیالات کا اظہار ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارہ رفیق ماڈل سکول میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے ہم اپنے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔عقیل خان نے کہا ہمارا ملک اس وقت کسی سیاسی نوراکشتی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔سیاستدانوں کو ملک میں افراتفری نہیں پھیلانی چاہیے۔ پاکستان کو اس وقت ہم آہنگی اور محبت بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور تقاریرپیش کیں۔ بعد میں انہوںپاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

 Aqeel Khan

Aqeel Khan