ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

Monsoon Rains

Monsoon Rains

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات نے کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، لاہور میں آج صبح سے بادلوں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر، خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن سمیت بالائی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، قلات اور میرپورخاص میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔