ملک میں اسلحے کی نہیں سیاسی و معاشی دہشت گردی ہے، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اسلحہ کی نہیں بلکہ سیاسی اور معاشی دہشت گردی ہے، جس نے 18 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل کالا قانون ہے صحافی، وکلا اورسول سوسائٹی اس کالے قانون کیخلاف جدوجہد میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں، عوام کل بھی غربت مہنگائی، بیروزگاری جیسے مسائل کا شکار تھے عوام آج بھی بھی ان ہی مسائل میں جکڑے ہوئے ہیں۔ وی وی آئی پی کلچر کو اٹھا کر زمین پرپٹخنے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہمیشہ شہری ووٹ تبدیلی کے لیے استعمال کرتا ہے بہتری اور اصلاح کے لیے تبدیلی چاہتا ہے لیکن کتنے بار الیکشن کے موسم آئے اور انقلاب آیا اور گزر گیا، الیکشن کے بعد سیاسی مداریوں اور سیاسی برہمنوں کی زندگی میں تبدیلی ضرور آتی ہے۔

لیکن عوام کی حالت آج بھی نہیں بدلتی عوام کل بھی غربت مہنگائی، بیروزگاری اور دہشت گردی جیسے مسائل کا شکار تھے عوام آج بھی بھی ان ہی مسائل میں جکڑے ہوئے ہیں یہاں جوطبقہ مسلط ہے وہ نام اور پارٹیاں بدل بدل کر عوام کے سامنے آجاتا ہے لیکن ان کا کردار وہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج بھی غریب کا بیٹا اسکول جانے سے محروم ہے سائیکل کی دکان پر پنکچر لگاتا ہے، خود کشی کرنے پر مجبور ہے ، دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،اس ملک میں ہرچیز مہنگی ہے صرف موت سکتی ہے۔

تابوت اور کفن کا کاروبار عروج پرہ ے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہاں سیاست چند خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، انگریزوں، بادشاہوں کے دور میں بھی اور آج بھی چند خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی اداروں کو اداروں کولوٹنے کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، بینکوں کو لوٹاجا رہا ہے۔