ملک کو بدترین لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا ہے کہ ملک کو بدترین لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے خود ائر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر عوام کو چلچلاتی دھوپ میں جھلسنے کے لیے چھوڑ رکھا ہے۔

ایسے ملک دشمن بیرونی ایجنٹوں سے بھلائی کی کوئی امید نہیں ہے اور ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے پاکستانی منافقین کو ملک سے بھگانا ہو گا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دولت اور اقتدار کی حوس نے لیڈروں کو عوام اور ملک دوستی بھلا دی ہے۔

کرپشن ، دولت ، سینہ زوری اور خاندانی اثرور سوخ کی بنیاد پر کامیاب ہونے والے سیاستدان دولت اور اقتدار کی خاطر ملک دشمنی سے بھی باز نہیں آتے ایسے بااثر ملک
دشمن عناصر ملکی سلامتی کیلئے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں جن سے چھٹکارا حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔