اضلاع کی خبریں 29.05.2013

پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو بھارت پاکستان کو ہڑپ کرچکا ہوتا:پروفیسر ساجد میر
لاہور(جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو بھارت پاکستان کو ہڑپ کرچکا ہوتا۔ خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھنے کے لیے 28 مئی کے دھماکے ناگزیر تھے۔ یو م تکبیر کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قراردینے کی رٹ اب بند ہو نی چاہیے۔ برابری کی سطح پر تعلقات کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر قائم نہیں ہو سکتے۔ میاں نواز شریف کو بجا طور پر وطن عزیز کو ایٹمی قوت سے سرفراز کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے مگر اب اس کریڈٹ کو نبھانا ان کیلئے اس سے بڑی ذمہ داری ہے۔ میاں نواز شریف اب بھرپور قومی مینڈیٹ کے ساتھ ملک و قوم کی قیادت دوبارہ سنبھالنے والے ہیں تو انہیں ملک کے اصل دشمنوں کی صحیح پہچان کرتے ہوئے ملک کے تحفظ و سا لمیت کی ٹھوس اور قابل عمل پالیسی طے کرنا ہو گی جس میں ملک کی ایٹمی ٹیکنالوجی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ قوم کو سابق جرنیلی اور اسکے بعد منتخب جمہوری حکومت کے دور میں بھی اس حوالے سے سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ ان ادوار میں یوم تکبیر کو میاں نواز شریف کے دور اقتدار کی نشانی سمجھ کر نہ صرف نظرانداز کیا جاتا رہا بلکہ ملک کی ایٹمی صلاحیتوں کو توسیع دینے سے بھی ہاتھ کھینچ لیا گیا ۔ یوم تکبیر کے موقع پر ان تمام قومی ہیروز کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ضروری ہے جو وطن عزیز کو ایٹمی قوت سے سرفراز کرنے میں معاون بنے۔آج کا دن اس ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے تجدید عہد کادن ہے۔ امید ہے کہ میاں نوازشریف ڈرون حملوں پر اسی خودداری کامظاہر کریں گے جو انہوں نے ایٹمی دھماکوں کے وقت عالمی دبائو مسترد کرکے کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم تکبیرملکی آزادی اورخودمختاری کے لئے ہمیں جان و مال کی قربانی کا درس دیتا ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ونومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ یوم تکبیر آزادی،خودمختاری اور ملکی سلامتی کے لئے ہمیں اپنی جان ومال کی قربانی کا درس دیتا ہے۔ملک کا دفاع ناقابل تسخیر،کوئی طاقت بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔قوم ہر مشکل وقت میں جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے حکمران اپنے تمام تر ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچیں اور ایسی پالیسیاں مرتب کریں جن پرغلامی کی چھاپ نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے اقتدار کے مزے لوٹنے کے لئے عوام کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا۔امریکی ڈکٹیشن پر بننے والی حکمت عملی نے ملک و قوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی،خوشحالی و استحکام کے لئے کام کیا جائے۔بے روز گاری،لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ بڑے مسائل ہیں۔رواں سال کے5ماہ میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں870سے افراد نے خودکشی کی۔انہوں نے کہاکہ ناقص گیس سلنڈروں کی فروخت بند ہونی چاہئے ان کے استعمال سے آئے روز سانحات رونما ہورہے ہیں جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش میں مصروف ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ 19وزارتوں کی جانب سے3.6ارب روپے کے خفیہ فنڈز استعمال کرنے کاآڈٹ کروانے سے انکار قابل مذمت ہے۔وزارت اطلاعات سمیت تمام محکموںمیںسیکریٹ فنڈز کا استعمال ختم ہونا چاہئے۔سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔آئین کے آرٹیکل 170(2)کے تحت کوئی بھی ادارہ اس حوالے سے استثنیٰ کا حق دار نہیں ہے۔خفیہ فنڈز کی مد میںوزارت اطلاعات،وزارت خارجہ،وزارت دفاع،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر محکمے مجموعی طور پر 3ارب57کروڑ39لاکھ69ہزار793روپے استعمال کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی عنقریب ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل شروع کرے گی:نرگس فیض ملک
لاہور( جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عنقریب ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل شروع کرے گی تاکہ پارٹی کو مزید فعال بنایا جا سکے پیپلز پارٹی کے قائدین نے جس مدبرانہ انداز میں جمہوریت کو توام بخشا ہے اس عمل کو جاری رکھنے کے لئے سیاسی قوتوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا تاکہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے قربانیاں رائیگاں نہ جائیں اور ملک میں جمہوریت پھلے پھولے کیونکہ ملک کے مفاد میں بہترین نظام جمہوریت ہی ہے اس کے ذریعے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
”میک اے ڈریم”کے زیر اہتمام پی آئی سی میں زیر علاج لا علاج بچوں میں گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
لاہور(جی پی آئی)”اخوت” کے پراجیکٹ ”میک اے ڈریم” (Make A Dream )کے زیر اہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے(عرفان بلاک) میں زیر علاج لا علاج بچوں میں گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر سروسز انسٹیوٹ آف میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے انم اعوان کی قیادت میں خصوصی طور پر شرکت کی اور دل کے عارضہ میں مبتلا بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔اس موقع پر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی’ ڈاکٹر عصمت لغاری’روبی دانیال ‘عظمیٰ بھٹی’فوزیہ چغتائی اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔سروسز انسٹیوٹ آف میڈیکل کالج کی طالبہ پنے گٹار بجا کر بچوں کے دل موہ لئے ۔طلباء وطالبات نے بچوں کی خواہش کے مطابق انہیںتحفے تحائف بھی دئیے۔واضح رہے کہ میک اے ڈریم (Make A Dream)ان بچوں سے جو شدید نوعیت کے امراض میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹر انہیں لا علاج قرار دے چکے ہیں سے کوئی ایک خواہش پوچھتے ہیں اور پھر اس خواہش کو فوری طور پر پورا بھی کرتے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عصمت لغاری نے کہا کہ اس سے بڑی نیکی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ان بچوں کی دلجوئی کی جائے اور انہیں امید دلائی جائے کہ وہ نہ صرف تندرست ہو جائیں گے بلکہ معاشرے میں فعال کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ طلبا ء کے اس جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہیں اور نیکی کی امید پر ایک اجتمائی معاشرے کی بنیاد رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات خصوصی طور پر پیپلز پارٹی کو دور رکھنے کے لئے ڈیزائین کئے گئے تھے:پرویز رفیق
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق نے کہا ہے کہ عام انتخابات خصوصی طور پر پیپلز پارٹی کو دور رکھنے کے لئے ڈیزائین کئے گئے تھے۔ انتہا پسند جماعتیں کسی حد تک پیپلز پارٹی کو دور رکھنے میں کامیاب رہیں، لیکن پیپلز پارٹی کی جڑیں بہت گہری ہیں، وہ عوام کے دلوں میں بستی ہے پیپلز پارٹی کے ورکروں نے ملک و قوم کے لئے جان کا نذرانہ دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بھرپور تنظیم سازی کر کے ایک بار پھر ملک کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی کیونکہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت جو عوام کی امنگوں کو پورا کر سکتی ہے جن جماعتوں نے انتخابی نعروں پر الیکشن جیتا ہے ان کا چہرہ جلد عوام کے سامنے آ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنے والی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج بجلی کے بحران کا حل ہے:سید منور حسن
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ آنے والی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج بجلی کے بحران کا حل تلاش کرکے عوام اور بزنس کمیونٹی کو ریلیف دینا ہے ۔لوڈ شیڈنگ نے ملکی ترقی کا پہیہ بالکل جام کردیا ہے،صنعتی اور زرعی ترقی کا دارومدار بجلی پر ہے ۔پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات درپیش ہیں جن سے نپٹنے کیلئے آنے والی حکومت کو بہتر اقدامات کرنا ہونگے ۔ہماری خارجہ پالیسی نے اپنے ملک کی بجائے ہمیشہ امریکی مفادات کو اہمیت دی ،اب ہمیں دوسروں کے مفادات کے متعلق سوچنے کی بجائے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہونگے۔ انہوں نے یہ بات کراچی سے لاہور پہنچنے پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں بیرونی مداخلت شروع ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارک اوبامہ کہہ چکا ہے کہ بیس سال تک ڈرون حملے جاری رہ سکتے ہیں ،2014ء میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد پاکستان کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا ہوگا۔ دریں اثنا سید منور حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ہم یوم تکبیر اس حالت میں منا رہے ہیں کہ ملک میں بجلی ناپید ہے ،ملکی معیشت اور صنعت و زراعت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے اور ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے ۔بیرونی مداخلت نے ہماری آزادی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔ملک کی سرحدیں غیر محفوظ اور امریکی غلامی کا طوق ہمارے گلے میں پڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محسن قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹم بم بنا کر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور بھارتی جارحیت کے آگے بند باندھ دیا ہے لیکن فوجی ڈکٹیٹر امریکہ کی ایک کال پر ڈھیر ہوگئے اور ملک کی فضائیں اور سرزمین امریکہ کے حوالے کردی ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی خزانہ اور ملکی وسائل بری طرح لوٹ کر بیرون ملک منتقل کئے ہیں جس کی وجہ سے ملک کنگال ہوگیا ہے اور بھوک ننگ نے یہاں مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔سید منو رحسن نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ملک میں ایک بار پھر انتخابات ہوگئے ہیں جن کے نتیجے میں جلد سول حکومت قائم ہونے والی ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب حکومت اقتصادی دھماکہ کر کے ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوجائے گی او ر اپنے منشور میں عوام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق ملک میں معاشی صنعتی اور زرعی انقلاب برپا کردے گی ۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو اپنی تمام تر توجہ ملک و قوم کو غربت اور جہالت کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر مرکوز کرنا ہوگی ۔اس کے لیے انہیںقربانی دینا پڑے گی اور صدر ، وزیراعظم سے لے کر وزرائے اعلیٰ اور کابینہ کو سادگی اپنانا ہو گی ۔ کرپشن کا دروازہ بند کرنا ہوگا اور غیر پیداواری اخراجات کم کر کے ساری توجہ انرجی بحران کو حل کرنے پر مرکوز کرنا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کی ایٹمی قوت بننا پوری قوم کی قربانیوں کا نتیجہ ہے:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی ایٹمی قوت بننا پوری قوم کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ 28 مئی 1998 ء کو ہم ایران میں ایک وفد کے ساتھ تھے ہمیں خبر ملی کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کر دیاہے اس لمحہ ایرانی عوام خصوصاً نوجوانوں کا ولولہ اور جوش دیدنی تھا ۔ بجا طور پر عالم اسلام پاکستان کی ایٹمی قوت پر فخر کرتا ہے ۔ نوازشریف ،قابل فخر ایٹمی سائنسدان، محسن ملت ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، افواج پاکستان او رماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ضیاء الحق مرحوم اور غلام اسحق خان مرحوم کا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کردار کبھی نظر انداز نہ ہو سکے گا ۔ ایٹمی دھماکہ بہت مشکل فیصلہ تھا لیکن اس نازک مرحلہ پر میاں نوازشریف نے تمام تر عالمی دبائو اور دھمکیوں کے باوجود پوری قوم کی رائے کے احترام میں ایٹمی دھماکہ کا فیصلہ کیا اور تمام نقصانات ، وسوسوں اور اندیشوں کو رد کیا اسی وجہ سے آج پاکستان کے پاس سد جارحیت کی قوت ہے ۔ بھارت نے بار بار پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی لیکن قومی خواہشات کے مطابق ایٹمی دھماکہ کا بروقت فیصلہ ترقی سلامتی کا ضامن بن گیا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ نائن الیون کے بعد قومی مجرم جنرل مشرف نے یکطرفہ طور پرامریکی حکم کے سامنے سرنڈر کر کے ملک و ملت کو ذلت ، رسوائی دی ، ملک میں دہشتگردی اور تخریب کاری کے لیے پاکستان دشمن قوتوں کو کھل کھیلنے کا موقع فراہم کیا ۔ غلط پالیسی کی بنیاد پر پاکستان دہشتگردی تخریب کاری کا اکھاڑا بنا دیا گیا ۔ مساجد ، مدارس ، خانقاہوں ، مزارات ، امام بارگاہیں اور چرچ و مندر ٹارگٹ بنا کر پوری قوم میں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں اور پاکستان کو زبردستی سیکولر ریاست بنایا جارہاہے ۔ ناکام اور پاکستان کے لیے زہر قاتل پالیسی سے اب تک 47 ہزار فوجی اور سویلین شہید ہو گئے ۔ معیشت کا پہیہ جام ہے ۔ 75ارب ڈالر کا پاکستان کو نقصان ہوچکاہے ۔ پارلیمنٹ نے داخلہ و خارجہ پالیسی تبدیل کرنے کے لیے دو مرتبہ متفقہ قرار داد یں منظور کیں لیکن زرداری حکمران ٹولے نے پارلیمنٹ کی بجائے امریکی ڈکٹیشن ، ڈو مور ، کِل مور کا حکم مانا اب وقت آگیاہے کہ پاکستان دشمن پالیسیاں تبدیل کی جائیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے پاکستان کی عزت ،و قار ، آزادی اور خود مختاری بحال کرنے کے لیے اقتصادی میدان میں آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک ، امریکی ذلت آمیز امداد کو چھوڑنے کے لیے کشکول پالیسی ختم کر کے خود انحصاری اختیار کرنا ہو گی اور اپنے وسائل اور قوم پر اعتماد کر کے اقتصادی انقلاب لانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اللے تللے ختم کریں ، کرپشن کے دروازے بند کیے جائیں ۔ اقتصادی ڈھانچے پر نوکر شاہی کا بوجھ کم کیا جائے ۔ توانائی بحران ختم کر کے زراعت ، صنعت ، تجارت کو تازہ خون دیا جائے پاکستانی تاجر، صنعت کار ، نوجوان ، کسان ، خواتین اور اقلیتیں باصلاحیت ہیں ان پر اعتماد کر کے پاکستان کی ایٹمی قوت ، قومی بھائی چارے اور تمام طبقات کا تحفظ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایٹمی طاقت بننے پرایک تقریب ہی نہیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر مستقل مثبت اور پائیدار پالیسی بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرا میڈیکل سٹاف بالخصوص لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل حکومتوں کی خصوصی توجہ کے محتاج ہیں:ڈاکٹر فرید احمد پراچہ
لاہور(جی پی آئی)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف بالخصوص لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل حکومتوں کی خصوصی توجہ کے محتاج اور منتظر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں ڈینگی مکائو مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے انتھک کام کیا اسی طرح انسداد پولیو مہم میں بھی ان کی بھر پور شمولیت رہی بعد میں خسرہ کے خلاف مہم میں ان کوسخت ڈیوٹیاں دی گئیں لیکن بدقسمتی سے انہیں تینوں مہمات کا نہ تو معاوضہ ادا کیا گیا اور نہ ہی کوئی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام عملہ کو مہمات کا خصوصی معاوضہ دیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منور حسن اور لیاقت بلوچ نے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اور لیاقت بلوچ نے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اورسوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیاہے ۔سید منور حسن اور لیاقت بلوچ نے پشاور میں پولیو قطرے پلانے والی ٹیم پر فائرنگ کی بھی شدید مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگرا ن وزیر اعلیٰ پنجا ب نجم سیٹھی نے پشاورکے علاقہ امامیہ کالونی گلبہار میں دھماکہ کی شدید مذمت کی
لاہور(جی پی آئی)نگرا ن وزیر اعلیٰ پنجا ب نجم سیٹھی نے پشاورکے علاقہ امامیہ کالونی گلبہار میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتہا پسندی اور دہشت گردی پر جمہوریت کے ذریعے ہی قابو پایا جا سکتا ہے:عابد حسین صدیقی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی پر جمہوریت کے ذریعے ہی قابو پایا جا سکتا ہے پیپلز پارٹی نے بحالی جمہوریت کے لئے مشکل فیصلے کئے جن کی وجہ سے بطور سیاسی پارٹی پیپلز پارٹی کو وقتی طور پر نقصان اٹھانا پڑا لیکن آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے جب ان مشکل فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جن انتخابی اداکاروں نے انتخابی مہم کے دوران عوام کو دھوکا دیا انہیں جلد نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے وہ بہت جلد دھوکہ بازوں کو مسترد کردیں گے، پیپلز پارٹی ہی عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے کسی اور جماعت کے قائد ین کے پاس اتنا ویژن نہیں ہے کہ وہ ملک کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی دلدل سے نکال سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ گزشتہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی ہے:رانا تنویر ناصر
لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ گزشتہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو توانائی اور معاشی بحران سے نکالنے کیلئے روڈ میپ تیار کرلیاہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔ مسلم لیگ ن ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کرے گی اور ملکی معیشت میں انقلاب لاکر عوام کے ہر طبقے کو ریلیف فراہم کرے گی، نواز شریف پوری دنیا میں ہر دلعزیز ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے الیکشن جیتنے کے بعد سعودی عرب، چین، ترکی اور ایران نے پاکستان کے توانائی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے پر خلوص اور ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت سرکاری اخراجات میں کمی کرکے وسائل عوام پر نچھاور کرنے کی پالیسی کو فروغ دے گی او رگزشتہ حکومت کے ہاتھ تباہ حال تمام اداروں کی نہ صرف تعمیر نو کرے گی بلکہ انہیں کرپشن سے پاک کرکے منافع بخش اداروں میں تبدیل کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب عوام بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ کی باسمہ ریاض چودھری اور ثمینہ خاور حیات پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئیں
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کی باسمہ ریاض چودھری اور ثمینہ خاور حیات مخصوص نشستوں پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں خواتین کے انتخاب کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ کے قائدین، رہنمائوں اور کارکنوں نے دونوں خواتین رہنمائوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں عوامی حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب عوام کے محافظ ہی قاتل بن جائیں تو عوام کس سے امان کی امید رکھیں:سید حسن ظفر نقوی
لاہور(جی پی آئی)جب عوام کے محافظ ہی قاتل بن جائیں تو عوام کس سے امان کی امید رکھیں، حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کے ماتحت اداروں میں ایسے ملازمین موجود ہیں جو بیگناہ انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں، شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل میں ملوث سندھ پولیس کے کانسٹیبل طارق شفیع انصاری سے مزید شواہد اکٹھا کرکے پولیس ڈپارٹمنٹ میں موجود مزید کالی بھیڑوں کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوں مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی،سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، رکن مرکزی سیاسی کونسل سید اسد عباس نقوی،سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ سید امتیاز کاظمی نے کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ پر واجب ہو چکا ہے کہ وہ بیرونی دشمنوں سے قبل سکیورٹی اداروں میں موجود انسانیت کے قاتلوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائے۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اگر ہماری فوجی اسٹیبلشمنٹ بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ایف سی، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی موثر کارروائی عمل میں لے آتی تو آج یہ بیماری کراچی اور پاکستان کے دیگر اداروں میں سرایت نہ کرتی۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور خصوصا وفاقی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم سندھ پولیس کے کانسٹیبل طارق شفیع انصاری سے مکمل تفتیش کے بعد اس جیسی دیگر کالی بھیڑوں کو بھی بے نقاب کرے اور طارق شفیع انصاری کو نشان عبرت بنایا جائے، تاکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دوبارہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا کہنا تھاکہ شہر قائد کے پر امن ماحول کو دوبارہ ایک منظم سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ارشد عباس نقوی ،ایڈوکیٹ کوثر ثقلین ،اْن کے دو معصوم فرزندوںمحمد عباس اور عون عباس کا بہیمانہ قتل اسی سازش کا حصہ ہے۔ ارشد عباس نقوی ہماری ملت کا روشن ستارہ تھا، قومی و ملی پروگرامات کی رونق سمجھا جاتا تھا، اورنگی ٹاون کو ایک مرتبہ پھر کشت و خون میں جھونکنے کی تیاری ہو رہی ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ڑہنماوں کاکہنا تھا معصوم بچوں کے قتل میں وہی گروہ ملوث ہیں جو اسلام کے نام پر لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں اور اپنے سوا سب کو کافر سمجھتے ہیںیہ تکفیری گروہ اس وقت ملک میں شام جیسے حالات پیدا کرنے کے رپے ہیں ہم متعلقہ حکام کو بارہا دہشت گرد عناصر کی جانب نشاندہی کرا چکے ہیں لیکن حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں ناکام نظر آرہے ہیں، دہشت گردی کا یہ بے قابو جن ہماری سینکڑوں عظیم شخصیات کو نگل چکا ہے، ہم نے ابھی تک تو صبر کے دامن کو تھاما ہوا ہے جو کہ اور زیادہ دیر ممکن نہیں، ہم نگراں حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ارشد عباس نقوی ک،ایڈوکیٹ کوثر ثقلین،اْن کے فرزندوں عون عباس اور محمدعباس کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم تکبیرملکی آزادی اورخودمختاری کے لئے ہمیں جان و مال کی قربانی کا درس دیتا ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ونومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ یوم تکبیر آزادی،خودمختاری اور ملکی سلامتی کے لئے ہمیں اپنی جان ومال کی قربانی کا درس دیتا ہے۔ملک کا دفاع ناقابل تسخیر،کوئی طاقت بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔قوم ہر مشکل وقت میں جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے حکمران اپنے تمام تر ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچیں اور ایسی پالیسیاں مرتب کریں جن پرغلامی کی چھاپ نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے اقتدار کے مزے لوٹنے کے لئے عوام کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا۔امریکی ڈکٹیشن پر بننے والی حکمت عملی نے ملک و قوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی،خوشحالی و استحکام کے لئے کام کیا جائے۔بے روز گاری،لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ بڑے مسائل ہیں۔رواں سال کے5ماہ میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں870سے افراد نے خودکشی کی۔انہوں نے کہاکہ ناقص گیس سلنڈروں کی فروخت بند ہونی چاہئے ان کے استعمال سے آئے روز سانحات رونما ہورہے ہیں جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش میں مصروف ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ 19وزارتوں کی جانب سے3.6ارب روپے کے خفیہ فنڈز استعمال کرنے کاآڈٹ کروانے سے انکار قابل مذمت ہے۔وزارت اطلاعات سمیت تمام محکموںمیںسیکریٹ فنڈز کا استعمال ختم ہونا چاہئے۔سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔آئین کے آرٹیکل 170(2)کے تحت کوئی بھی ادارہ اس حوالے سے استثنیٰ کا حق دار نہیں ہے۔خفیہ فنڈز کی مد میںوزارت اطلاعات،وزارت خارجہ،وزارت دفاع،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر محکمے مجموعی طور پر 3ارب57کروڑ39لاکھ69ہزار793روپے استعمال کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا گذشتہ پانچ سالہ دور حکومت گڈ گورننس کی روشن مثال ہے:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا گذشتہ پانچ سالہ دور حکومت گڈ گورننس کی روشن مثال ہے، آج دوسرے صوبوں کے عوام حکومت پنجاب کی کارکردگی اور اس کے منصوبوں کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی اقتصادی حکمت عملی کے ذریعے بحرانی کیفیت سے دوچار پاکستان کی معیشت کو دوبارہ بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ موجودہ انتخابات کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ عوام کی خدمت رائیگاں نہیں جاتی۔ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس امر کی دلیل ہے کہ عوام نعروں اور عمل کی سیاست میں فرق سے بخوبی آگاہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو بھارت پاکستان کو ہڑپ کرچکا ہوتا، : پروفیسر ساجد میر
لاہور( جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو بھارت پاکستان کو ہڑپ کرچکا ہوتا۔ خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھنے کے لیے 28 مئی کے دھماکے ناگزیر تھے۔ یو م تکبیر کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قراردینے کی رٹ اب بند ہو نی چاہیے۔ برابری کی سطح پر تعلقات کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر قائم نہیں ہو سکتے۔ میاں نواز شریف کو بجا طور پر وطن عزیز کو ایٹمی قوت سے سرفراز کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے مگر اب اس کریڈٹ کو نبھانا ان کیلئے اس سے بڑی ذمہ داری ہے۔ میاں نواز شریف اب بھرپور قومی مینڈیٹ کے ساتھ ملک و قوم کی قیادت دوبارہ سنبھالنے والے ہیں تو انہیں ملک کے اصل دشمنوں کی صحیح پہچان کرتے ہوئے ملک کے تحفظ و سا لمیت کی ٹھوس اور قابل عمل پالیسی طے کرنا ہو گی جس میں ملک کی ایٹمی ٹیکنالوجی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ قوم کو سابق جرنیلی اور اسکے بعد منتخب جمہوری حکومت کے دور میں بھی اس حوالے سے سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ ان ادوار میں یوم تکبیر کو میاں نواز شریف کے دور اقتدار کی نشانی سمجھ کر نہ صرف نظرانداز کیا جاتا رہا بلکہ ملک کی ایٹمی صلاحیتوں کو توسیع دینے سے بھی ہاتھ کھینچ لیا گیا ۔ یوم تکبیر کے موقع پر ان تمام قومی ہیروز کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ضروری ہے جو وطن عزیز کو ایٹمی قوت سے سرفراز کرنے میں معاون بنے۔آج کا دن اس ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے تجدید عہد کادن ہے۔ امید ہے کہ میاں نوازشریف ڈرون حملوں پر اسی خودداری کامظاہر کریں گے جو انہوں نے ایٹمی دھماکوں کے وقت عالمی دبائو مسترد کرکے کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ،میاں کامران سیف
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بدترین لوڈشیڈنگ کرکے عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ۔لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتی ترقی کا پہیہ رک گیا ہے اور لاکھوں ملازمین کو بے روزگاری کاسامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ روزانہ بنیادوں پر کام کرنے والے بجلی نہ ہونے سے پریشان ہیں۔میاں کامران سیف نے کہا کہ بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم فوری طور پر ختم کی جائے اورنیشنل گرڈ سے پنجاب کے حصہ کی کراچی کو650میگا واٹ بجلی کی فراہمی فوری روکی جائے اور بجلی بحران پر قابو پایا جائے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ بجلی بحران کا حل چودھری شجاعت حسین فارمولہ سے ختم کیا جاسکتا ہے اگر اس فارمولہ پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے تو پنجاب کو اندھیروں سے نجات مل سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرم کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی مختلف مشروبات کی فروخت بڑھ گئی ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) گرم کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی مختلف مشروبات کی فروخت بڑھ گئی ہے اور جگہ جگہ شربت، سردائی اور گنے کا رَس سمیت دیگر مشروبات کے ٹھیلے نظر آنے لگ گئے ہیں ، جہاں یہ مشروبات گرمی کی شدت میں کمی کا سبب بنتے ہیں وہیں معیاراور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا موجب بھی بن رہے ہیں۔ گذشتہ روز گنے کا رس بیچنے والوں کا سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ کئی گنے کا رَس بیچنے والے گنے کو صحیح طرح سے دھوئے بغیر ہی رَس نکال رہے ہیں تو کئی کیڑے والے اور کانے گنوں کا بھی رَس نکال کر بیچنے میں مصروف ہیں۔ انویسٹی گیشن ٹیم نے جب گنے کا رَس بیچنے والوں سے اس بابت پوچھا کہ کیڑے والے اور کانے گنوں کا رَس صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے تو اُنھوں نے صحافیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جائو جتنی چاہے خبریں لگا لو تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہم جیسے مرضی گنوں کا رَس بیچیں تم پوچھنے والے کون ہوتے ہیں۔ موقع پر موجود شہریوں نے ‘میڈیا ‘ کے توسط سے کمشنر ، ڈی سی او گوجرانوالہ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے اصلاحِ احوال اور فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوڈانسپکٹرز کی جانب سے ناقص، غیرمعیاری اور خراب گنوں کا رَس بیچنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا اُن کی فرض شناسی پر سوالیہ نشان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوید ورک ہمہ صفت و ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں، اویس ورک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)انسپکٹر فوڈ کنٹرولر محکمہ خورات گوجرانوالہ نوید ورک محکمہ خوراک پنجاب کے ان افسروں کی صفت میں شامل ہیں جو کارکردگی کے راستوں پر بہت اعتماد اور بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں ، جن کی ذہانت اور صلاحیت پر آنکھیں بند کرکے اعتماد کیا جاسکتا ہے، جن کی قوتِ عمل اور حسن عمل کا برملا اعتراف کی جاسکتا ہے، نوید ورک کی شخصیت بہت متاثر کن ہے، وہ ناقابل شکست عزم و عمل رکھنے والے انسان ہیں، اپنے کام میں خوب سے خوب تر کی جستجو کرتے ہیں اور اپنے منصبی معاملات کو شفاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ان خیالات کااظہار اویس ورک نے ‘میڈیا’ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ نوید ورک کا شمار اُن ہمہ صفت اور ہمہ جہت شخصیات میں ہوتا ہے جن کی کارکردگی اور طریقہ کار قابل تقلید ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ نوید ورک کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ ان کا پہلا تاثر ہی ذہین ، پر تعیش اور دل میں جذب ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ان کی کارکردگی کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ ان کی قوت عمل اور صلاحیت کار ہمیشہ حسن عمل تخلیق کرتی ہے اور کارگزاریوں کے میدا میں ہمیشہ سبقت حاصل کرتی ہے، محکمہ خوارک میں اپنے کیرئیر کے دوران نوید ورک نے اب تک جس انداز میں کارکردگی کے راستے پر پیش رفت جاری رکھی ہے اور کارکردگی کا جو اعلیٰ معیار پیش کیا ہے اس سے یہ بات پوری طرح ثابت ہوجاتی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی بجا آوری کا بہت عمدہ سلیقہ رکھتے ہیں اور اپنی کارکردگی کو مربوط رکھنے کا ڈھنگ جانتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایکسپائر 7Upبوتلوں کی فروخت، عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) گوجرانولہ کے معروف علاقے پیپلزکالونی میں کشمیر روڈ پر واقع پوما پان شاپ پر ایکسپائر بوتلوں کی فروخت، عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا، متعلقہ افسران خاموش تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزکالونی کے علاقہ کشمیر روڈ پر واقع پوما پان شاپ ایکسپائر بوتلیں فروخت کرنے کا گڑھ بن گیا جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ‘بی بی سی ہیڈلائنیز’ کی انویسٹی گیشن ٹیم اطلاع ملنے پر جب موقع پر پہنچی تو مذکورہ دکان کا مالک محمد رضوان ایک گاہک سے بحث کررہا تھا ،محمد رضوان صحافیوں کو دیکھ کر بڑھک اٹھااور کہنے لگا کہ ایکسپائر بوتل فروخت کرنا کوئی جرم نہیں ہے، اگر کوئی جرم ہے تو ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، متعلقہ افسران میں سے جوبھی آئے ہم سے منتھلی وصول کرکے جاتا ہے۔ موقع پر موجود شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پوما پان شاپ پر ہونے والی ایکسپائر بوتلوں کی فروخت بند کروا کر عوام کو مختلف بیماریوں سے بچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل ہسپتال کی ڈاکٹر صائمہ شاہین کامریضہ سے غیر مہذبانہ رویہ ،خاتون کا احتجاج
گوجرانوالہ(جی پی آئی) رفیق انور میموریل ہسپتال المعروف فیصل ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر صائمہ شاہین کے جاہلانہ اور غیر مہذبانہ رویہ کی شکار خاتون کا ہسپتال کے باہر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کی رہائشی مسزشہباز گذشتہ روز علاج کے لیے مذکورہ ہسپتال پہنچیں تو ڈاکٹر صائمہ نے پہلے تو اُن پر کوئی توجہ نہ دی اور پھر دورانِ چیک اَپ اُنھیں چھوڑ کر چلی گئی ، مریضہ چونکہ نسوانی مرض میں مبتلا تھیں لہٰذا اُس کی طبیعت خراب ہوگئی، ایکسرے مین نے ڈاکٹر صائمہ شاہین کو چار مرتبہ اطلاع کی کہ مریضہ کی طبیعت خراب ہورہی ہے تاہم دو گھنٹے بعد ایک نرس آئی اور مریضہ کی حالت دیکھ کر اُسے ڈاکٹر کے کمرے میں لے گئی ،جس پر مذکورہ ڈاکٹر نے پرچی اور رپورٹ دیکھ کر انتہائی جاہلانہ انداز میں مریضہ کی فائل اُس کے منہ پر دے ماری اور کہا کہ جابی بی تیراکوئی علاج نہیں، کسی کا بچہ گود لے لے ، تمہیں بچے نہیں ہوسکتے۔مریضہ کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر کے ناقص علاج کی وجہ سے مریضہ کا جسم سوج گیا اور انتہائی شدید درد رہنے لگا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر صائمہ شاہین نے ایک پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کے زندہ بچے کی ڈی این سی بھی کرنے کی کوشش کی، مسلسل تین مرتبہ الٹراسائونڈسپیشلسٹ نے غلط رپورٹ سبنائی، جب مسز قیصر بٹ اور ان کے اہل خانہ نے ایم ایس کرنل ساجد کو اس چیز کی شکایت کی تو کرنل ساجد نے اس غلطی کو تسلیم بھی کیا اور سب سے معافی بھی اور اُنھیں کوئی کارروائی کرنے سے روکا کہ ہمارے ہسپتال کی بدنامی ہوگی اور کہا کہ اتنے سالوں سے چلنے والے اس ویلفیئر ہسپتال کی ساکھ کے خراب ہونے کا ڈرہے، اس لیے ہمیں معاف کردیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ہسپتال میں مریضوں سے ایک ہزارروپیہ ویلفیئر کے نام پر اور 27 سو روپے داخلہ فیس لی جاتی ہے اور ادویات کا خرچ00 7روپے روزانہ کے حساب سے لیا جاتا ہے، اس کے باوجود مریضوں کے ساتھ ہسپتال کی ڈاکٹرز کا غیر مہذبانہ رویہ اعلیٰ حکام کی توجہ کا متقاضی ہے۔ عوامی ،سماجی حلقوں اور مریضوں نے ای ڈی او ہیلتھ سے فوری نوٹس لینے اور مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے اُس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قاری خلیل نے معمولی غلطی پر بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)بچے کی معمولی غلطی پر مدرسہ کے قاری کا وحشیانہ تشدد، بچے بیٹھنے سے بھی قاصر۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کھیالی گورنمنٹ ہائی سکول سے ملحقہ مدرسہ ابو بکر صدیق میں زیر تعلیم بچوں میں لڑائی ہوگئی جس پر عثمان علی ولد محمد نذیر نے دوسرے بچے کو گالی دے دی اور اُس وقت قاری خلیل بھی موقع پر پہنچ چکا تھاجس نے دیگر بچوں سے کہا کہ عثمان علی کو پکڑ کر لائو، بچے جب عثمان علی کو پکڑ کر قاری کے پاس لے کر گئے تو قاری خلیل نے بچے پر وحشیانہ تشدد شروع کردیا اور بچے کو مارتے مارتے دو ڈنڈے توڑ ڈالے ۔ 11سالہ عثمان علی کے لواحقین نے ‘میڈیا’ کو بتایا کہ چار دن گزرنے کے باوجود بچے کے زخم مندمل نہ ہوئے ہیں جبکہ بچہ بیٹھنے سے بھی قاصر ہے ۔ علاوہ اَزیں اہل علاقہ نے کمشنر، ڈی سی او و دیگر اعلیٰ حکام سے قاری خلیل کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ آئندہ کسی معصوم بچے کے ساتھ ایسا غیر انسانی رویہ اختیار نہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اشتیاق میموریل ہسپتال خبر کی اشاعت پر بی بی سی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
گوجرانوالہ(جی پی آئی) میموریل ہسپتال کے نام پر لوٹ مار کرنیوالے گروہ کے بارے میں حقائق شائع کرنے پر بی بی سی ٹیم کو سنگین نتائج اور جھوٹے مقدمات میں پھنسوادینے کی دھمکیاں۔ واضح رہے کہ بی بی سی ٹیم نے خبر شائع کی تھی کہ غریب عوام کی فلاح و بہبود کی خاطر شہر بھر میں ویلفیئر ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم ہیں جن کی آڑ میں مجبور اور سادہ لوح عوام کو لوٹا جارہا ہے، فیروزوالا پل سیالکوٹ بائی پاس پر واقع اشتیاق میموریل ہسپتال بھی اس غیر قانونی فعل میں مصروف عمل ہے، ان کی لوٹ مار کا انکشاف پیپلز کالونی کی رہائشی شازیہ نامی خاتون نے کیا جو علاج کی غرض سے ہسپتال گئی جہاں پر اس کی ادویات لکھ کر دی گئیں جو اس نے ہسپتال کے اندر واقع میڈیکل سٹور سے خریدیں جن کی قیمتیںباہر سے معلوم کی گئی تو دگنا نکلیں جس پر خاتون شازیہ نے جب ہسپتال مالکان سے زئد قیمت وصول کرنے کی وجہ پوچھی تو اُنھوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ ہیلتھ کے ساتھ مکا مکا کررکھ اہے، ان کو ماہانہ نہ دیں تو پھر وہ ہسپتال سیل کردیتے ہیں اس لیے ہمیں مجبوراً ادویات پر اوور چارجنگ کرنا پڑتی ہے۔ خاتون شازیہ نے ڈی سی او گوجرانوالہ سے اشتیاق میموریل ہسپتال کے خلاف اوورچارجنگ کرنے کے جرم پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحت مند معاشرہ کے لیے میدان آباد ہونے چاہئیں ، مضطر کلیم
گوجرانوالہ(جی پی آئی) کھیلوں کے فروغ کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، صحت مند معاشرہ کے لیے میدان آباد ہونے چاہئیں تاکہ معاشرہ سے بے راہروی، منشیات، آوارہ گردی کی روک تھام اور جرائم کی کمی آسکے، ان خیالا ت کااظہار راہنما مسلم لیگ ن و سماجی راہنما مضطر کلیم عرف مٹھوجٹ نے کھیالی بائی پاس پر منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیگی راہنما حافظ محمد سمیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہبازشریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو ہر شعبہ میں آگے لانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، اور کھیل کے میدانوں کا آباد کرتے رہیں گے تاکہ ہماری نوجوان نسل دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکے۔ اس موقع پر رائے نعیم کھرل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غیرقانونی پیٹر رکشہ ،بارہا نشاندہی کی باوجود انتظامیہ خاموش
گوجرانوالہ(جی پی آئی)کھیالی بائی پاس شیخوپورہ روڈ پر قائم غیرقانونی پیٹر رکشہ سٹیڈ ،بارہا نشاندہی کرنے کے باوجود انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان،کسی حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مین شیخوپورہ روڈ بیرون کھیالی بائی پاس پر غیر قانونی طور پر پیٹر انجن استعمال کرتے ہوئے رکشہ بناکر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے جو کہ کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیںکیونکہ ان رکشوں میں ضرورت سے زیادہ سواریاں بٹھائی جاتی ہیں اوران کی بریکیں بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں جن کی وجہ سے کئی دفعہ ایکسیڈنٹ ہوچکے ہیں ۔ واضح رہے کہ غیر قانونی طورچلائے جانے والے پیٹر رکشوں کی نہ تو کوئی رجسٹریشن ہے اور نہ ہی کوئی ریکارڈجبکہ گورنمنٹ ہائی سکول کھیالی کے بالکل سامنے ان پیٹر رکشوں کا سٹینڈ بھی قبضہ مافیا نے غیرقانونی طورپر قائم کررکھا جہاں پر ہر وقت رش لگا رہتا ہے اور ٹیوٹا ویگن والے وہاں سے سواریاں وہیں سواریاں اتارتے اور وہیں سے بٹھاتے ہیں جس وجہ سے سکول کے بچے کا گاڑیوں کے نیچے آنا بھی معمول بن چکا ہے جو کہ نونہالانِ پاکستان کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ۔ ”میڈیا” کی جانب سے بارہا نشاندہی کیے جانے کے باوجود انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے کہ آخر وہ کیا وجوہات ہیں کہ جن کی وجہ سے انتظامیہ اس غیرقانونی اور انسانی زندگیوں کے لیے خطرے کا موجب بننے والے پیٹر رکشوں اور قبضہ مافیا کی جانب سے قائم کیے گئے ان کے سٹینڈ کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قبضہ مافیا حرکت میں آگیا،فلائی اوور کے نیچے ناجائز تجاوزات کی بھرمار
گوجرانوالہ(جی پی آئی)گوجرانوالہ فلائی اوور کا تعمیر ابھی پوری طرح مکمل بھی نہ ہوا ہے اور قبضہ مافیا حرکت میں آگیا، پرانا سٹی ریلوے سٹیشن کے سامنے ٹیکسی سٹینڈ اور قائم ،خوانچہ فروش و ریڑھی والے بھی پیچھے نہ رہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ فلائی اوور کا تعمیراتی کام ابھی پوری طرح سے مکمل نہ ہوا ہے اور نہ ہی اُسے ابھی ٹریفک کے لیے کھولا گیا جس وجہ سے لوگوں کو کافی دشواری کا سامنا بھی ہے تاہم
شہری کل کے آرام کے لیے آج کی تکلیف برداشت کررہے ہیںتاہم قبضہ مافیا نے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اورپرانا سٹی ریلوے سٹیشن کے سامنے ٹیکسی سٹینڈ قائم ہوگیا ہے وہاں کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے ایک طرف تو پل کر تعمیراتی کام میں رکاوٹ حائل ہورہی ہے دوسری طرف یہ ٹریفک کی روانی میں بھی بری طرح خلل کا سبب بن رہی ہیں۔ شہریوں نصرالرحیم، شیخ بلال ، شہزاد یونس، اظہر عباس، وسیم اختر، شہزاد ،بابر و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف خوانچہ فروشوں اور ریڑھی والوں نے بھی اپنی دکانداریاں فلائی اوور کے نیچے سجا لیں ہیں جو کہ سراسر ناجائز اور غیر قانونی طریقہ ہے ، شہری انتظامیہ کے اہلکار، پولیس اور ٹریفک وارڈنز وہاں کھڑی ریڑھیوں سے مختلف اشیاء سے ‘لطف اندوز’ ہو کر اپنا وقت پاس کرتے ہیں اور اگر ان تجاوزات کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہو تو اُس کا ‘ملبہ ‘عوام پر ڈالتے ہوئے اُن کی گاڑی، موٹرسائیکل کا چالان کردیا جاتا ہے لیکن ان ناجائز تجاوزات کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جاتی ہے۔ شہریوں نے کمشنر ، ڈی سی او گوجرانوالہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک جام اور دیگر مسائل سے شہریوں کی جان چھڑائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم تکبیر پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت بن چکا ہے:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد نور میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،مفتی غلام نبی جماعتی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی محمد حسین صدیقی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی ،مفتی محمد سعید رضوی،غلام سرور حیدری،مولانا محمد خالد مجددی،قاری محمد اعظم اور دیگر نے بھی
خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 28مئی تاریخ ساز بڑی اہمیت کا حامل اور استحکام پاکستان کیلئے تجدید عہد کا دن ہے جب پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بیک وقت پانچ ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف بھارت کا غرور خام میں ملا کر ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا ۔وقت کا تقاضا ہے کہ ایٹمی پاکستان کے سربراہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر برابری کی سطح پر بات کریں ایٹمی دھماکہ کے بعد اب معشیت کو مضبوط بنانے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اقتصادی و معاشی دھماکہ کرنا ہو گا پوری قوم حکومت کا بھر پور ساتھ دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم تکبیر قوم کے لئے فخر اور کامرانی کا دن ہے :غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے لئے فخر اور کامرانی کا دن ہے ،نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھایا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹنے کے موقع پرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی خواہشات کے برعکس بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب چھ ایٹمی دھماکوں کی صورت میں دے کر نواز شریف نے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے اور دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا خوب جانتی ہے،نواز شریف کی جگہ مشرف یا زرداری ملک کے سربراہ ہوتے تو پاکستان کسی صورت ایٹمی طاقت نہ بنتا ،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ نوا زشریف نے اقتدار کی قربانی دے کر ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا اور دنیا میں سبز پاسپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا،انکے بعد آنے والے حکمرانوں نے اقتدارکی اندھی ہوس میں مبتلا ہوکر اغیار کی غلامی کا طوق پہن لیا جسکے نتیجے میں ملک بحرانوں میں دھنستا چلا گیا،28مئی کے ایٹمی دھماکوں اور 11مئی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے مئی کے مہینے کو قوم کے لئے مبارک مہینے کی حیثیت دے دی ہے،نوازشریف نے اپنے
عمل سے ثابت کیا کہ وہ اقبال کے شاہین ہیںانکی نڈر اور محب وطن قیادت ملک کا وقار بحال کر کے پاکستان کو ایک بار پھراقوام عالم میں ممتاز مقام دلائے گی،اس موقع پر عامر اکرام بٹ، عامر یعقوب ورائچ، ناصر ندیم چیمہ،عمر جاوید بٹ ،حافظ کاشف جاوید،خالد پرویز ڈار،صفت علی بٹ،اکمل بٹ،ذوالفقار بٹ،ناصر نواب دین ،ذاکر نواب دین،چوہدری صراط نعیم،راشد لطیف،ماما شہباز،محمد صالح،راشد گجر،اعجاز اسلام بٹ،حاجی اسم فقر میں،رانا لیاقت علی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحت مند معاشرہ کے لیے میدان آباد ہونے چاہئیں ، مضطر کلیم
گوجرانوالہ(جی پی آئی) کھیلوں کے فروغ کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، صحت مند معاشرہ کے لیے میدان آباد ہونے چاہئیں تاکہ معاشرہ سے بے راہروی، منشیات، آوارہ گردی کی روک تھام اور جرائم کی کمی آسکے، ان خیالا ت کااظہار راہنما مسلم لیگ ن و سماجی راہنما مضطر کلیم عرف مٹھوجٹ نے کھیالی بائی پاس پر منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیگی راہنما حافظ محمد سمیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہبازشریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو ہر شعبہ میں آگے لانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، اور کھیل کے میدانوں کا آباد کرتے رہیں گے تاکہ ہماری نوجوان نسل دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکے۔ اس موقع پر رائے نعیم کھرل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیا ست کو عبا دت سمجھ کر کر تے ہیں :محمد مشتاق بٹ
وزیر آ باد (جی پی آئی) سیا ست کو عبا دت سمجھ کر کر تے ہیں ملک پا کستا ن و کسی بھی ریا ست کے نظا م کو درست کر نے کے لئے وہا ں کی عوام کی رائے درست کر نا ہو گی ۔عوام کی خد مت میں ہمیشہ سر گرم ہیں اور اس جذ بے کو مز ید فرو غ دیں گے ۔ مذ ہب
اسلا م اور مسیحیت دنیا میں امن و آ تشی کا درس دیتے ہیں اقلیتو ں کا تحفظ فر ما ن رسولۖ سے ثا بت ہے اسلا می تعلیما ت کے مطا بق اقلیتی برادری کے بنیا دی حقوق کا تحفظ کر یں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر صدر الخد مت فا ئو نڈیشن محمد مشتاق بٹ نے علی نگر میں سینٹ فرا نسس چر چ کی افتتا حی تقریب کے مو قع پر کیا ۔اس مو قع پر وقا ص بٹ ،عبد الوکیل علوی ،ادریس فاروق بٹ ،پا دری بابر جا ن ،پا دری با بو اعظم عز یز ،اندر پا س،بو ٹا مسیح ،ارشد سہوترا ،سر لا سن یو سف ،سٹیفن ،اسٹیفن گل ،نذیر مسیح ،رفیق مسیح ،گلفا م نے بھی خطا ب کیا ۔محمد مشتاق بٹ نے کہا کہ محب وطن اقلیتی برادری کا کردار کسی صورت کم نہیںہما ری آ زادی مسا ئل ،خطرا ت ،خو شیا ں اور غم مشتر کہ ہیں پا کستا ن کو تر قی دینے کے لئے اکثریت اور اقلیت کے در میا ن مضبو ط را بطہ اور تعلق ہو نا چا ہئے۔جما عت اسلا می کا عوام سے اعتما د ،محبت اور خد مت کا تعلق ہے جو ہمیشہ قا ئم رہے گا ہم اپنے اس فر یضہ کی ادا ئیگی کے لئے پو رے عز م و حو صلہ کے ساتھ میدان عمل میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ القر آ ن ابو الحقا ئق پیر محمد عبد الغفور ہزاروی گو لڑ وی کا 44وا ں عر س مبا رک 2جو ن کو منعقد ہو گا
وزیر آ باد (جی پی آئی) شیخ القر آ ن ابو الحقا ئق پیر محمد عبد الغفور ہزاروی گو لڑ وی کا 44وا ں عر س مبا رک 2جو ن بروز اتوار زیر سرپرستی صا حبزادہ پرو فیسر ڈا کٹر محمد آ صف ہزاوری گو لڑ وی منعقد ہو گا ۔جسمیں مفکر اسلا م ڈا کٹر خا دم حسین خو رشید ،خطیب اسلا م ابو طا ہر محمد عبد العزیز چشتی ،مفکر ملت اسلا میہ صا حبزادہ پیر محمد رفیق احمد نقشبندی خصو صی خطا ب کر یں گے جبکہ در با ر عا لیہ مہر آ باد شر یف بھٹی کے پر مو لوی حیدر حسن و ہمنوا محفل سما ع میں صو فیا نہ کلا م پیش کر یں گے۔