ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کی بحالی شروع

Electricity

Electricity

گزشتہ شب اچانک ملک کے بیشترشہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی جو اب بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ سیکریٹری بجلی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،راولپنڈی ،کراچی ،ملتان اور لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کام شروع ہو گیا ہے۔

رات گیارہ بجے کے قریب نیشنل گریڈ کی مین لائن ٹرپ کر گئی اور تقریباملک کا اسی فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ۔ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے اچ پاور اسٹیشن ٹرپ ہو گیا جس کے بعد لوڈ کی وجہ سے حبکو پاور جنریشن پلانٹ بند ہو گیا اور اس کے بعد مختلف جنریشن پلانٹ ٹرپ ہوتے چلے گئے جس کے باعث پورے ملک میں بجلی کا بحران آ گیا۔ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث اسلام آباد کے بڑے حصے کی بجلی بند ہو گئی ۔

کراچی ، سکھر ، حیدرآباد سمیت پورا سندھ متاثر ہوا۔ لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ،جہلم ملتان ، گجرات ، ڈیرہ غازی خان ،راجن پور ، مظفرگڑھ اورلیہ میں بھی اندھیرا چھا گیا۔ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت جعفرآباد ، نصیر آباد ، سبی ، ژوب اور جھل مگسی میں بھی بجلی معطل ہو گئی ۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بھی بجلی منقطع ہو گئی۔

بجلی کی بندش سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اورایک دوسرے فون پر وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔وں میں بجلی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔