جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

Justice Iqbal Hameed-Ur-Rehman

Justice Iqbal Hameed-Ur-Rehman

اسلام آباد(جیوڈیسک)جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے چیف جسٹس، جسٹس انور کاسی آج شام حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے جسٹس اقبال حمید الرحمان سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ۔ جسٹس انور کاسی آج شام چار بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ان سے بھی چیف جسٹس آف پاکستان حلف لیں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تبدیلی کی وجہ سے آج سننے جانے والے تمام مقدمات کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد چار ہے۔ تین ججز کی تعیناتی باقی ہے۔ نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس ریاض احمد خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینیئر موسٹ جج ہوں گے۔