بجلی جلد بحال کر دی جائے گی،سیکریٹری پانی و بجلی

Rai Sikandar

Rai Sikandar

منگلا ڈیم اور تربیلا ڈیم کے پاور پلانٹ کے ٹرپ ہونے سے پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا، ملک کابیشتر حصہ پونے بارہ بجے رات سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے،سیکریٹری بجلی کے وفاقی سیکریٹری کے مطابق بجلی کی بحالی میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

بجلی اور پانی کے وفاقی سیکریٹری رائے سکندر نے رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ جمہوری حکومت کو کسی بھی قسم کا خطرہ ہے ،انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پونے بارہ بجے حبکو پاور پلانٹ ٹرپ کرگیا،جس کے فوری بعد منگلا اور تربیلاپاور پلانٹ بھی ٹرپ کرگئے۔

رائے سکندر کا کہنا تھا کہ منگلا اور تربیلا میں میں خرابی سیملک تاریکی میں ڈوب گیا،جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،سیکریٹری پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ حبکوپاور پلانٹ سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے،جب کہ فوری کوششوں کے نتیجے میں آٹھ سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خرابی کو دور کرنے اور بجلی کی بحالی میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں،رائے سکندر نے واضح کیا کہ فنی خرابی کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جو معاملے کی مکمل چھان بین کرے گا۔