خالد مقبول صدیقی نے حکومت کیلئے آئندہ دو روز اہم قرار دیدیے

 Khalid Maqbool Siddiqui

Khalid Maqbool Siddiqui

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد کے لیے آئندہ دو روز اہم قرار دے دیے۔

لاہور میں مزار قائد اور داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی فضا گرم ہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے اگلے 2 روز بہت اہم ہیں، ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عام آدمی کا درد جانتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس پر حکومت کے خلاف کھڑے ہیں، وزیراعظم فیصلے کریں گے تب ہی آزاد نظر آئیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو سے تبدیلی نہیں آتی، حکومت جن وعدوں پر اقتدار میں آئی تھی وہ پورے نہیں کیے،اتحادیوں کی تاریخ میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے معاہدوں پر زیادہ عمل کیا۔