عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا، نااہل آپریٹرز کو حج کوٹہ دیا گیا : لاہور ہائی کورٹ

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے حج کوٹہ کیس میں قراردیاہیکہ وزارت مذہبی امور نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا نااہل ٹور آپریٹرز کوکوٹہ الاٹ کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ میرٹ پر آنے والے کسی حج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہیں دیا جا رہا صرف من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔

جس سے حج اخراجات میں مزید اضافہ ہو چکا ہے عدالت نے اپنے ریمارکس میں قرار دیا کہ وزارت مذہبی امور اپنی ذمہ داری درست طریقہ سے ادا نہیں کر رہی کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عدالت اپنیحکم پر عمل کرانا جانتی ہے۔

دوران سماعت شورمچانے پر ٹور آپریٹر فیصل کوکچھ دیر عدالتی تحویل میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور سیسکروٹنی کی تحریری رپورٹ طلب کرلیا۔