عمران خان کی شکایت پر لندن میں الطاف حسین کیخلاف تحقیقات شروع

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن(جیوڈیسک)عمران خان کی شکایات پر برطانوی پولیس نے الطاف حسین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی۔ ایم کیو ایم کے لندن آفس کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔تحریک انصاف کے دھرنے کے موقع پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی متنازعہ تقریر برطانوی پولیس کے زیرتفتیش ہے۔

اس تقریر کے بعد لندن میٹروپولیٹن پولیس کو ان کے خلاف بے شمار شکایات موصول ہوئیں۔ اس سے چند روز بعد تحریک انصاف کی رہنما زہرا شاہد حسین کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس قتل کا براہ راست ذمہ دار الطاف حسین کو ٹھہرایا ہے۔

برطانوی قوانین کیمطابق کسی کو دھمکی دیناسنگین جرم ہے جس کی کڑی سزا مقرر ہے۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے الطاف حسین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ۔اخبار نے لکھا ہے کہ ان واقعات کے بعد لندن میں بیٹھے الطاف حیسن کو دبا کا سامنا ہے۔ تحقیقات شروع ہوتے ہی لندن میں ایجوئر روڈ پر واقع ایم کیوایم کے دفتر کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔