صدر زرداری سے نواز شریف کی ملاقات، انتقال اقتدار پر گفتگو

Nawaz Sharif Zardari

Nawaz Sharif Zardari

اسلام آباد(جیوڈیسک)ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کی ون آن ون ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ملاقات اقتدار کی منتقلی پر بھی گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ قائد ن لیگ کو صدر زرداری نے چینی وزیر اعظم کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔