بزدل دہشت گردوں نے میرا ایس پی شہید کر دیا: بلاول

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لاہور (جیوڈیسک) ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے چوہدری اسلم کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری اسلم نے بہادروں کی طرح شہادت پائی ان کو پہلے بھی دھمکیاں ملیں اور ان پر حملے ہوئے لیکن حملوں کے باوجود چودھری اسلم پیچھے نہیں ہٹے۔

بلاول کا کہنا ہے کہ طالبان نے بزدلانہ کارروائی کی جبکہ چودھری اسلم نے خون کے آخری قطرے تک دھشت گردوں کے خلاف جنگ کا عہد نبھا دیا۔