کرکٹ کی دنیا کا بحران وقتی طور پر ٹل گیا، بگ تھری تجویز کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) کرکٹ کی دنیا کا بحران وقتی طور پر ٹل گیا، آئی سی سی پر انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے کنٹرول کی تجویز کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

دریں اثناء بھارت نے دھمکی دی ہے کہ اگر بگ تھری کی مخالفت کی تو بنگلادیش میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے۔ دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ گورننگ بورڈ کو اعتماد میں لیکر کرینگے۔

پی سی بی چیف نے اس سے قبل بورڈ اجلاس میں پاکستانی موقف بیان کیا اور بگ تھری کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے کرکٹ کی تباہی کا منصوبہ قرار دیا۔