فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، منظور وسان پانی کم کرنے پر ارسا پر برس پڑے

 Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے اعتراض کے باوجود انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ہمارے پانی کے حصے میں کمی کر دی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی سے چاول، کپاس، گنے اور ٹماٹر کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے صحرائے تھر میں خراب فلٹر پلانٹس کی بحالی کے لیے مزید 2 ارب روپے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دے دیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے لیکن کمپنی فلٹریشن پلانٹ کی استعداد کے مطابق پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔