کورونا کی چوتھی لہر کے دوران ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں مسلسل اضافہ

Corona Cases

Corona Cases

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران پنجاب میں وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ بہاولپور میں تقریباً 9، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 7 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 16فیصد ہو گئی ہے جبکہ حیدرآباد میں 13 اور سندھ میں مجموعی کیسز کی شرح تقریباً 4 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا سے مزید 75 افراد انتقال کر گئے ہیں، ایک دن میں 3 ہزار 842 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسزکی شرح 7 فیصد سے زیادہ رہی۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سندھ میں آج سیف ڈے کے تحت بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی جب کہ اشیائے ضرورت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔