موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوںکی غلط پالیسیوں نے ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے ،ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ،جبکہ ہمارے حکمران دوست دشمن کی پہچان بھول چکے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہوئی ہے ،کراچی اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے ،اور دہشت گردی عروج کو پہنچ چکی ہے ،دہشت گرد جسے چاہیں اور جب چاہیں نشانہ بنا لیں جبکہ ڈرئون حملوں میں بے گناہ شہریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے ،اور ہمارے حکمران اپنی عیاشیوں اور لوٹ مار میں مصروف ہیں۔