رواں سال کا ترقیاتی بجٹ آٹھ ماہ میں ختم کر دیا گیا

Pak Rupees

Pak Rupees

پاکستان (جیوڈیسک)رواں مالی سال جولائی سے فروری تک پاکستان کا مالی خسارہ نو سو پچاس ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ ایک سال کا ترقیاتی بجٹ آٹھ مہینوں میں ہی خرچ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے معاشی اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے فروری کے دوران پاکستان کا مالی خسارہ نو سو پچاس ارب روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔۔مجموعی ٹیکس آمدنی 12 کھرب 33 ارب روپے جبکہ نان ٹیکس آمدنی 500 ارب روپے رہی۔

آٹھ مہینوں میں ترقیاتی کاموں پر 358 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ جون تک اس مد میں ایک سال کیلئے مقررہ بجٹ 360 ارب روپے تھا۔دفاعی اخراجات 343 ارب روپے رہے۔تنخواہوں پر 150 ارب اور پنشن پر 100 ارب روپے خرچ کیے گئے۔بجلی کی سبسڈی پر 220 ارب اور خوراک کی سبسڈی پر تین ارب روپے خرچ ہوئے۔