سوئی سدرن کا کراچی میں پیر یا منگل کو سی این جی بند کرنے پر غور

Ssgc

Ssgc

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سوئی کے قریب 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن ایک بار پھر دھماکے سے اڑادی گئی، سوئی سدرن نے کراچی میں پیر یا منگل کو سی این جی بند کرنے پر غور شروع کر دیاہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی اعلامیے کے مطابق گیس پائپ لائن گذشتہ ہفتے دھماکے کے مقام پر ہی تباہ کی گئی ہے۔

یہ پائپ لائن کراچی کیلئے 110 ملین مکعب فٹ گیس کراچی لا تی ہے، سوئی سدرن ذرائع کے مطابق کل گیس سپلائی کا ایک بار پھر جائزہ لے کر سی این جی بند کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔