رواں سال پاکستان میں ڈرون حملوں میں کمی، افغانستان اور یمن میں اضافہ

Drone Attacks

Drone Attacks

جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گذشتہ سال ڈرون حملوں میں واضح کمی آئی ہے اور رواں سال پاکستان میں کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا تاہم افغانستان اور یمن میں ان حملوں کی تعداد بڑھی ہے۔ ڈرون حملوں میں کمی حکومت پاکستان کی درخواست پر کی گئی ۔

2010 میں پاکستان میں ریکارڈ ایک سو اٹھائیس ڈرون حملے کئے گئے۔ رواں سال پاکستان میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا۔ ڈرون حملوں میں کمی حکومت پاکستان کے اس اصرار کے بعد کی گئی کہ یہ حملے شدت پسندی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے برعکس افغانستان اور یمن میں ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے اور افغانستان میں عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔