سائبر حملے کے بعد دنیا بھر کے کروڑوں صارفین فیس بک اور انسٹا گرام استعمال کرنے سے محروم

Facebook And Instagram

Facebook And Instagram

لندن (جیوڈیسک) سائبر حملے کے باعث دنیا بھر کے کروڑوں فیس بک اور انسٹا گرام ستعمال کرنے سے محروم ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن لزرڈز نامی ہیکر گروپ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے سماجی رابطے کی 2 بڑی ویب سائیٹس فیس بک اور انسٹاگرام کو ہیک کیا جس کے باعث امریکا، یورپ اور ایشیا کے کروڑوں صارفین کا سوشل میڈیا پر رابطہ ایک گھنٹے تک محروم رہا۔ دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب 50 کروڑ کے قریب ہے۔

دوسری جانب فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک مارک زکربرگ نے سائبر حملے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تبدیلی کی وجہ سے دونوں ویب سائٹس ایک گھنٹے تک متاثر رہیں۔