سنتھیا نے بھی رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کر دی

 Rehman Malik - Cynthia Richie

Rehman Malik – Cynthia Richie

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پی پی رہنما رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کر دی۔

سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں کہا ہےکہ معاملہ حل ہونے تک رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور وہ کہیں نہیں جا رہیں۔

اس قبل رحمان ملک نے سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔