قبرص : سینکڑوں افراد کا اقتصادی بحران کے خلاف مظاہرہ

Cyprus Protest

Cyprus Protest

قبرص (جیوڈیسک)میں اقتصادی بحران پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامی پر سینکڑوں افراد نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا یا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب قبرص کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور اقتصادی بحران سے نکلنے کا واحد حل ریفریڈم ہے۔ کچھ سازشی عناصر قبرص کو بیچنا چاہتے ہیں عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر مظاہرین نے دکانوں، کیفیز، ریسٹورنٹس اور تمام کاروباری مراکز پر تشیہری کتابچے بھی تقسیم کئے۔

مظاہروں میں شدت اور بینک عملے کی غیر حاضری کی بنا پر حکومت نے تمام مالیاتی ادارے آئندہ کئی روز تک بند رکھنے کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا۔