نیویارک میں امریکہ کی اسرائیلی امداد کے خلاف تشہیری مہم

USA Anti Israel

USA Anti Israel

فلسطین(جیوڈیسک)فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو امداد کے خلاف سماجی تنظیموں اور امریکی مسلمانوں نے احتجاجا تمام ریلوے اسٹیشنز پر تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

نیو یارک میں جاری عوامی آگہی مہم کے شرکا کا کہنا ہے کہ امریکا اس وقت سالانہ تین ارب ڈالر سے زائد رقم اسرائیل کو بطور امداد دے رہا ہے جو صرف اور صرف فلسطین کی تبا ہی کا سبب بن رہی ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے امریکی صدر بارک اوبامہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی امداد پر پابندی لگا ئیں جس سے عالمی سطح پر امریکی تشخص مسلسل مجروح ہو رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے امریکہ کی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے کوشش بارآور ثابت نہیں ہو سکتیں۔ تشہیری مہم میں شامل سماجی رہنماں کا کہنا ہے کہ امن کے پیغام کو امریکہ کی تمام ریاستوں تک پہنچایا جائے گا۔