شمالی کوریا کی امریکا کو نشانہ بنانے کی دھمکی

North Korea

North Korea

شمالی کوریا(جیوڈیسک)شمالی کوریا نے گوام اور ہوائی سمیت دیگرامریکی

شہروں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ گوام، ہوائی اور دیگر شہروں میں واقع امریکی فضائیہ کے اڈوں کو نشانہ بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کے امریکی جنگی طیاروں کی شمالی کوریا کے قریب پروازوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔