ڈی 8 کے تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے: سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ڈی ایٹ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ڈی ایٹ تنظیم کے تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ ڈی ایٹ ممالک کی دو روزہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ڈی ایٹ تنظیم موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر کردار ادا کر سکتی ہے تاہم اس سے صحیح معنوں میں فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی 8 تنظیم کے تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ خصوصا توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے میکنزم قائم کیا جانا چاہئیے۔