ڈی سی او گوجرانوالہ ہدایت پر کتوں کی تلفی کی مہم جاری

گوجرانوالہ(جی پی آئی)ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ای ڈی او ( ایم ایس ) وحید احمد بٹ اور ڈی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈاکٹر اجمل حسین نے چارں ٹائونز میں آوارہ کتوںکی تلفی کی مہم جاری ہے جس کے تحت اروپ ٹائون اور قلعہ دیدارسنگھ ٹائون میں 350 آوارہ کتوں کو تلف کر دیاگیا ہے۔

ای ڈی او ( ایم ایس ) وحیداحمدبٹ نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی مہم شروع کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے اس ضمن میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ چاوں ٹائونز میں آوارہ کتوں کی تلفی کاعمل جاری رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈینگی مہم کو جاری رکھیں گے تاکہ شہر کو حقیقی معنوں میں صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے اس موقع پر چیف سینٹری انسپکٹر جاوید رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔