گوجرانوالہ کی خبریں 27.02.2013

پارٹی الیکشن میں ہلڑ بازی اور لڑائی جھگڑے کرنے والوں نے پست ذہنیت کا مظاہرہ کیاہے:عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ پارٹی الیکشن میں ہلڑ بازی اور لڑائی جھگڑے کرنے والوں نے پست ذہنیت کا مظاہرہ کیا ہے، پارٹی الیکشن میں جیتنے اور ہارنے والے حوصلے اور کھلے دل کا مظاہرہ کریںاور ایک دوسرے کی برتری تسلیم کرتے ہوئے پارٹی اور ملک کیلئے کام کریں،صحافتی ذمہ داریوں پوری کرنے والے فوٹو گرافراز، کیمرہ مینوں اور رپورٹرز پر ہاتھ اٹھانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ اگر کسی جگہ پر پولنگ میں مسئلہ ہوا ہے تو وہاں پر دوبارہ پولنگ کروائی جا سکتی ہے، جس میں کوئی حرج نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شامل چند شرپسند عناصر نے تحریک انصاف کے امیج کا خراب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، پارٹی الیکشن فرینڈلی میچ تھا جسے جنگ بنا دیا گیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والے صحافیوں خرم شہزاد، ذیشان شانی، جمشید گل ودیگر سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ دور اقتدار میں جس بے دردی سے عوام کا خون نچوڑا اس کی مثال نہیں ملتی : حاجی نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ دور اقتدار میں جس بے دردی سے عوام کا خون نچوڑا اس کی مثال نہیں ملتی، آصف زرداری کی ذاتی مفادات پر مبنی مفاہمتی پالیسی نے ملک گروی رکھ دیا، مسلم لیگ ن پر الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، میاں برادران نے اپنا سب کچھ عوام کے لئے وقف کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرے والا چوک باغبانپورہ میں کارکنوں و اہل حلقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے لیب ٹاپ کے بعد سولر لیمپ دے کر طلبا و طالبات کی تعلیمی مشکلات حل کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور میں کئے گئے عوامی فلاح کے کام اپنی روشنی بانٹتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں حلقہ کی عوام کے لئے ہر وقت موجود ہوں، تمام انتخابی وعدے تکمیل کے قریب ہیں، انشا اللہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ حاجی نواز چوہان نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران اور اتحادی ایکشن ملتوی کروانا چاہتے ہیں’خواجہ طارق جاوید نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک اور خواجہ غیور نائیک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے سمیت ملکی استحکام’خوشحالی کیلئے عوام کو چاہیے کہ وہ ن لیگ کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور آئندہ الیکشن کے موقع پر صوبے کے ہر گلی محلے سے نوجوان پاکستان مسلم لیگ (ن)کاپرچم اٹھا کر حکمرانوں کا جنازہ نکال دیں گے۔حکمران اتحادیوں سے مل کر الیکشن ملتوی کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں’کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو ہائی جیک کر رکھا ہے ‘جس کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ قرض کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔گذشتہ ایک سال میں صرف خوراک اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے پاکستانی قوم پر تین سو ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے خود کشیوں میں اضافہ اور ذہنی بیماریاں بڑھ چکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قتل کے مقدمہ میں بے گناہ لوگوں کو ملوث کرنے پر اہل علاقہ کا احتجاج
گوجرانوالہ (جی پی آئی)قتل کے مقدمہ میں بے گناہ لوگوں کو ملوث کرنے پر اہل علاقہ کا احتجاج عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم جیٹھ کو بھی ملوث کردیا گیاعلاقہ کے معتدد لوگ بے گناہ ملزمان کی صفائی دینے تھانہ پہنچ گے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں بانیاں میںتقریباایک ماہ پہلے محنت کش اکبر کی بیٹی عطیہ کو اسکے شوہر نے معمولی رنجش پر قتل کردیا تھا جسکا مقدمہ مقتولہ کے شوہر وقاص ،دیور عاصم،سسرمہندی خان،اور جیٹھ آصف اور بشارت ہر درج کرایا گیا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہو ئے مرکزی ملزم وقاص کو حراست میں لیکر ملزم پر قتل ثابت ہونے پر جوڈیشنل کر دیا گیا اور FIR کے دیگر ملزمان عاصم ،مہندی خان وغیرہ خود ہی تھانہ میں شامل تفشیش ہوگئے جن کی بے گناہی دینے کے لیے علاقہ بھر سے متعدد لوگ تھانہ کڑیانوالہ آگے کہ ایف آ ئی آر میں وقاص کے علاوہ دیگر ملزمان بے گنا ہ ہیںاہل علاقہ نے ڈیلی بزنس رپورٹ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت عطیہ بی بی کا قتل ہوا مرکزی ملزم وقاص کا والد مہندی خان دیور عاصم اپنے کمرے میں سورہے تھے قتل کے بعد اگلی صبح تک انہیں اس قتل کے بارے میں معلوم نہ تھا اور قتل کے دوسرے دن ملزمان بشارت اور آصف عرصہ دراز سے بیرونیں ملک مقیم ہیں انکو بھی FIR میں نامزد کردیا ہے ہم نے معتدد بار مقتولہ کے لواحقین کو اس بارے یقین دھانی کروانے کی کوشش کی ہے کہ بے گنا ہ لوگوں پر مقدمہ درج نہ کرائیں لہذ ا ہماری RPO گوجرانوالہDPO گجرات اور تمام اعلی مقام سے اپیل ہے کہ معاملہ کی شفاف انکوائری کرتے ہوئے مہندی خان، عاصم اور دیگر ملزمان پر سے جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کی سیاست کے بنیادی اصول لوٹ مار کرنا ہیں:چوہدری ولید اکرم بھنڈر
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی راہنما چودھری ولید اکرم بھنڈر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سیاست کے بنیادی اصول لوٹ مار کرنا ہیں، کھربوں روپے کی کرپشن کے میگا سکینڈلز وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، حکومت پانچ برس پورے کرنے کے باوجود ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکال سکی، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے، گزشتہ 5 برس کے دوران پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں، ان منصوبوں سے پنجاب کے عوام فائدہ اٹھار ہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی کی شاہ خرچیاں ایک طرف ہیں جبکہ خادم اعلی میاں شہباز شریف عام آدمی کی خوشحالی کیلئے شب و روز مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام (ن )لیگ کو پھر سے خدمت کا موقعہ دے گی اور اس دفعہ (ن )لیگ پورے ملک میںتمام سیاسی جماعتوںکو کلین بولڈ کرے گی اور اپنی وا ضح اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ ، پاکستان مسلم لیگ ق کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر اپنی مقبولیت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے :خواجہ وقار حسن
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پاکستان مسلم لیگ ق کے منصوبوںپر جتنی مرضی تختیاں لگالے لیکن عوام کے دل سے مسلم لیگ ق کی مقبولیت نہیں نکال سکتی، وہ سٹی سکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق نے عوام کی فلاح کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں ،جس وجہ سے یہ جماعت عوام کے دلوں میں زندہ ہے، مسلم لیگ ق نے جتنی عوام کی خدمت کی ہے اتنی خدمت کسی اور نے نہیں کی، عوام اس جماعت کے سنہرے دور کویاد کرتے ہیں، خواجہ وقار حسن نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب نے (ق) لیگ کے دور حکومت میں فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے جاری کئے گئے فنڈز کو جنگلا بس سروس کی تکمیل میں جھونک کر عوام سے زیادتی کی ہے یہی وجہ ہے کہ (ن) لیگ کی آمرانہ ذہنیت کی وجہ سے پنجاب تباہ ہورہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ میں تبدیلی کی لہربیدارہوچکی ہے :عامر یعقوب وڑائچ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کی لہربیدارہوچکی ہے جس کے نتیجے میں مسلم لیگ(ن) کا فنکشنل لیگ، جماعت اسلامی اورقوم پرستوں سے اتحاد ہو رہا ہے، مسلم لیگ(ن) اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کرکرپشن کاخاتمہ کرے گی، وہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس سے خرم مہر، عمران چودھری، ذوالفقار علی، محمد افضل، سردار محمد اشرف، محمد اشرف چیمہ و دیگر نے بھی خطاب کیا، عامر یعقوب وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہی اقتدار میں آکرپاکستان کی معیشت کومضبوط کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کا دور حکومت ملکی تاریخ کا بدترین دور ہے:چوہدری شاہد منیر گوندل
گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دور حکومت ملکی تاریخ کا بدترین دور ہے، عوام کو بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم کردیا گیا ہے، ادارے تباہ ہوچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرجاکھ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا کہ ملک مکمل طورپر اندھیروں میں ڈوب چکا ہے جبکہ حکمران سو رہے ہیں، افواہوں کی فیکٹریاں کام کررہی ہیں، بروقت انتخابات ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل کا واحد حل ہیں۔ پاکستان کے عوام غیر جمہوری قوتوں کو شب خون نہیں مارنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، حکومت اور اس کے ماتحت اداروں کے کرنے والے کام عدلیہ کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علما و مشائخ اور درگاہوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علما پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ علما و مشائخ اور درگاہوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ سندھ شکارپور میں درگاہ حاجن شاہ پر بم دھماکہ اور جیکب آباد میں پیر سید غلام حسین شاہ پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت و نفرت ہے ، دہشت گرد مزارات اولیا اور اہلسنت کو ظلم و بربیت کا نشانہ بنارہے ہیں ، سنی اتحاد کونسل کل یکم مارچ کو درگاہوں ،خانقاہوں ،اور دینی وروحانی شخصیات پر حملوں کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منائے گی ،حکمران غیر ضروری بیانات دینے کی بجائے دہشت گردی اور فرقہ واریت کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کریں ، کالعدم جماعتیں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہیں ، امن پسند قوتوں پر لازم ہے کہ وہ ملک بچانے اور قیام امن کیلئے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد نورالاسلام عالم چوک میں منعقدہ سنی اتحاد کونسل کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت صاحبزادہ پیر محمددائو رضوی نے کی اس موقع پر مولانا مفتی محمد حسین صدیقی، الحاج سرفراز احمد تارڑ ، قاری محمد اعظم چشتی ، قاری غلام سرور حیدری ،پیر عمار سعید سلیمانی ، حافظ محمد رفیق قادری ، حافظ محمد یعقوب فریدی ، مفتی غلام نبی جماعتی اور دیگر نے خطاب کیا۔