ڈی جی خان ،ملتان ،بہاولپور اور ساہیوال میں بارش کا امکان

Islambad Rain

Islambad Rain

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اگلے بارہ گھنٹے کے دوران مشرقی بلوچستان ،زیریں خیبرپختونخوا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کوئٹہ قلات اور مکران ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں وسطی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔