ڈی جی خان، زائرین کی بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق

DG Khan

DG Khan

ڈی جی خان(جیوڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔حادثہ سخی سرور کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں۔

زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈی جی خان منتقل کر دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تین افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،بس فیصل آباد سے سخی سرور جا رہی تھی۔