ڈی آئی خان : گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین کی نئی ویڈ یو جاری

Employees

Employees

خیبر پختو نخوا (جیوڈیسک) گومل زام ڈیم کے آٹھ مغوی اہلکاروں کی نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ مغویوں نے حکومت اور واپڈا حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد آزادی دلوائی جائے۔ ڈی آئی خان تحریک طالبان نے گومل زام ڈیم کے اہلکاروں کی نئی ویڈیو جنوبی وزیرستان کے نامعلوم مقام سے جاری کی ہے۔ ڈیڑھ منٹ کا ویڈیو پیغام اردو زبان میں ہے۔

مغوی اہلکار نہایت افسردگی کی حالت میں پہاڑی علاقے کے ایک کچے مکان کے باہر بیٹھ کر ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ ایک اہلکار شاہد علی خان گورنر خیبر پختو نخوا انجنیئر شوکت اللہ، وزیر اعلی پرویز خٹک واپڈا چیئرمین شکیل درانی، ممبر واٹر جی ایم نارتھ راشد علی بنگش کے نام لیکر اپنے اور اپنے ساتھیوں کی رہائی کی اپیل کی ۔

طالبان نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو اگلی ویڈیو میں ایک اہلکار کو گولی مار دی جائے گی جس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ یہ اہلکار 15 اگست 2012 کو اغوا کیے گئے تھے۔