ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلخانہ سے ملاقات پر عائد پابندی ختم

Dr. Shakeel Afridi

Dr. Shakeel Afridi

پشاور (جیوڈیسک) سنٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلخانہ سے ملاقات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ پشاور ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی تلاش کیلئے امریکا کی مدد کرنے کے الزام میں قید۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اہل خانہ کو ملزم سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ اب یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈاکٹر شکیل کے بھائی جمیل نے جمعے کے روز ملاقات کی۔