دادو: عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے، جسٹس مشیر عالم

Advisory Justice Alam

Advisory Justice Alam

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ عدلیہ میں میرٹ پر فیصلوں کی وجہ سے اس وقت ملک میں جمہوریت مضبوط ہے اور میرٹ پر فیصلوں کی وجہ سے ہی عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ دادو بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے 2007 کے فیصلوں میں بار اور بینچ نے اپنی مضبوطی کا کردار ادا کیا۔

جس کی وجہ سے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،انہوں نے کہا کہ اگر بار اور بینچ میں مضبوطی ہو گی تو میرٹ پرفیصلے ہونگے، اور عوام کا بھی ان پر اعتماد بحال ہو گا، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ماتحت عدلیہ میں کرپشن کی بات سامنے آئی تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

تاہم بار کے کچھ لوگ ناراض ہوئے، لیکن ہم عدلیہ میں میرٹ چاہتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، حال ہی میں بار میں سے کچھ لوگ میرٹ پر جج منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر جعلی ڈگری والے افسران تعینات کیے گئے، جنہیں اپنے محکموں کے بارے میں کچھ علم ہی نہیں، جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔