دادو : صالح شاخ کینال میں شگاف سے سیکڑوں ایکڑ اراضی متاثر

Dadu Canal

Dadu Canal

دادو (جیوڈیسک) دادو کے قریب صالح شاخ کینال میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے۔ تحصیل میہڑ کے گاوں گہاڑی کے قریب صالح شاخ کینال میں رات گئے 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے۔

متاثرہ دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو اطلاع دینے کے باجود کوئی بھی اہلکار نہیں آیا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔