خسرہ سے بچوں کی اموات، شہباز شریف نے اجلاس طلب کر لیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) خسرہ سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا۔ مزید دو بچے وبا کا شکار ہو گئے۔ وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف نے خسرے کی وبا پر اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔ لاہور میں حافظ آباد کی ایک سالہ بچی چلڈرن ہسپتال جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 10 سالہ بچہ علی جاں بحق ہو گئے جس سے خسرہ سے پنجاب میں مرنے والوں کی تعداد 144 ہو گئی۔

24 گھنٹے میں 195 کیسسز رپورٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 19 کا تعلق لاہور سے ہے۔ اب تک پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ 16 ہزار 4 سو 19 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملتان کے ہسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز سول چلڈرن اور نشستر ہسپتال میں 100 مریض اس مہلک وبا کا شکار ہوئے۔ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے خسرہ کی وبا کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔