ڈینیل پرل کیس: عمر شیخ کی رہائی روکنے کیلیے دائر اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

Daniel Pearl Case

Daniel Pearl Case

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ 2 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گا جس کے لیے عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کو فوری ڈیتھ سیل سے نکال کر سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقلی کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے عمر شیخ کی رہائی کا حکم دیا تھا جس پر سندھ حکومت نے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی۔