ڈیوس ٹینس کپ کی چیمپئن ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Swiss Tennis Team

Swiss Tennis Team

برن (جیوڈیسک) ڈیوس کپ کی نئی چیمپئن سوئس ٹینس ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

سوئزرلینڈ میں ٹینس سٹار روجر فیڈرر کی ٹیم جب وطن واپس پہنچی تو کھلاڑیوں کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔

شہر میں اپنے فیورٹ سٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔

اس موقع پر سوئس کھلاڑیوں نے ڈیوس کپ ٹرافی کے ساتھ خوب جشن منایا اور اپنے مخصوص ڈانس سے مداحوں کو محظوظ بھی کیا۔

سوئزرلینڈ کی ٹیم نے ڈیوس کپ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔