یوم فضائیہ : راشد منہاس شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے

Rashid Minhas Shaheed

Rashid Minhas Shaheed

کراچی (جیوڈیسک) یوم فضائیہ کے موقع پر کراچی میں نشان حیدر پانے والے راشد منہاس شہید کی قبر پر پھول چڑھانے کی تقریب ہوئی۔

کمانڈنگ آفیسر سدرن کمانڈ ائر وائس مارشل سید حسن اظہر رضوی کی قیادت میں پی اے ایف کے دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی طرف سے راشد منہاس شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر شہید پائلٹ آفیسر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور سلامی بھی دی گئی۔