یوم ہکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

Kashmir Solidarity Day

Kashmir Solidarity Day

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کشمیر اور کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں کشمیری مظالم پر احتجاج بلند کرتے رہیں گے اقوام متحدہ کشمیری مظالم کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر یکجہتی ڈے کے حوالے سے پی آئی بی لان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیر کے مسئلے پر ایک ہیں ان شاء اللّہ بہت جلد کشمیری عوام ظلم وستم کی زنجیروں سے آزاد ہوکر کھلی اور آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی اہلیت پیدا کریں۔

جبکہ اس موقع پر انہوں نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ٹیبلوز، نغموں،تقاریر ودیگر پروگرام کو زبردست الفاظ میں سراہا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے طالب علموں نے زبردست پرفارمنسز پیش کیں جسے بیحد سراہا گیا عمدہ کارکردگی پر انہیں انعامات بھی پیش کئے گئے تقریب میں یوسی 19 کے چئیرمین محمد شاہد، وائس چئیرمین مشتاق علی ودیگر بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

جاری کردہ
محکمہ اطلاعات و نشریات
بلدیہ شرقی