ڈیڈ لاک نہیں، طالبان و حکومتی کمیٹی کی ملاقات آج یا کل ہوگی، مولانا یوسف

Maulana Yusuf

Maulana Yusuf

پشاور (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، طالبان کمیٹی آج یا کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔

مولانا یوسف شاہ نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی سے ہونے والی ملاقات اہم ہوگی ، جس میں قیدیوں سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس وقت لوگ ڈیڈ لاک کی باتیں کررہے تھے ہم اس وقت بھی رابطے میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے علاوہ طالبان سے بھی رابطے میں ہیں۔